ETV Bharat / state

'بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال تشویش ناک' - urdu news

بھارت میں کورونا کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس کے پیشِ نظرعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

'بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال تشویش ناک'

author img

By

Published : May 15, 2021, 12:12 PM IST

حالیہ دنوں میں بھارت میں کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ہر روز لاکھوں کی تعداد میں نئے معاملے سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں آکسیجن اور بیڈ کی قلت سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی اموات ہورہی ہے۔

بھارت میں کافی عرصہ سے کورونا کی یومیہ تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کررہی ہے، جبکہ یومیہ اموات کی تعداد چار ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی صورت حال انتہائی پریشان کن ہے۔ جب کہ پوری دنیا کے لئے یہ وبا مہلک ثابت ہونے والی ہے۔

جاری رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ بھارت کi کئی ریاستوں میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ہسپتال میں بڑی تعداد میں مریض داخل ہو رہے ہیں اور بڑی تعداد میں اموات بھی ہو رہی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھارت میں تیزی سے پھیل رہi کورونا کی صورت حال کا نزدیکی جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہر ضروری امداد بروقت پہنچائی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی مدد سے بھارت میں متعدد آکسیجن کنسنٹریٹر اور دیگر طبی آلات کی فراہمی کی جا رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کئی دوسرے ممالک پر بھی کورونا کی دوسری لہر کا شدید اثر پڑا ہے، بھارت کے علاوہ نیپال، سری لنکا، ویتنام، کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور مصر جیسے ملک اس میں شامل ہیں، وہیں افریقہ کی صورت حال بھی تشویش ناک ہے۔ ایسے میں ان تمام ممالک کو ہر ممکن مدد دی جائے گی۔

ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ وبا کا یہ دوسرا سال گزشتہ سال سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے، گزشتہ سال جتنی اموات ہوئی تھیں، اس سال اس سے کہیں زیادہ اموات واقع ہو سکتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ویکسین سپلائی کے چیلنج پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی سپلائی پوری دنیا کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، نیز کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان زندگی اور روزگار دونوں کی حفاظت ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 26 ہزار 98 نئے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں 3,890 لوگوں کی اموات ہوئی ہے۔ اعداد وشمار کے لحاظ سے ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں گراوٹ نظر آ رہی ہے، تاہم اموات کا گراف تاحال تشویش ناک ہے۔ بھارت میں گزشتہ کئی دنوں تک ہر روز 4 ہزار سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.