ETV Bharat / state

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 65.77 فیصد - کورونا وائرس

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 40474 کے صحتیاب ہونے سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 65.77 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 65.77 فیصد

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 8:26 AM IST

مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 2 اگست کو ملک بھر میں 40574 کورونا متاثرہ افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں، جس سے شفایابی کی شرح 65.77 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک پورے ملک میں 1186203 کورونا متاثرہ افراد اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے 52،972 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، لیکن اس عرصے میں انفیکشن کے فعال معاملوں کی تعداد میں صرف 11،627 کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اسی عرصے میں 40574 متاثرہ افراد صحتیاب ہوگئے اور 771 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وقت 5،79،357 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

2 اگست کو مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہيں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9926 کورونا متاثرہ افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، آندھرا پردیش میں 6272، تمل ناڈو میں 5517، کرناٹک میں 4077، مغربی بنگال میں 2213، اترپردیش میں 2813، دہلی میں 1186، تلنگانہ میں 1088، آسام میں 942 اور گجرات میں 805 کورونا متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.