ETV Bharat / state

بھارت میں سات کروڑ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ - coronavirus latest update in india

بھارت میں عالمی وبا کووڈ -19 کے 27 ستمبر2020 تک سات کروڑ سے زیادہ کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

بھارت میں سات کروڑ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 2:16 PM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، 27 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 7،09،394 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس کی کل تعداد 7،19،67،230 ہوگئی۔

گذشتہ 24 ستمبر کو ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک دن میں ریکارڈ 14،92،409 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 ستمبر 2020 کو ہی ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں ، مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، اتر پردیش ، تمل ناڈو ، دہلی اور پنجاب کے وزرائے اعلی سے ورچوؤل میٹنگ کی۔

اس پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

مودی نے کہا تھا کہ کورونا سے جڑی بنیادی سہولیات کو تو اور مضبوط کرنا ہی ہے، اس کے علاوہ ٹریکنگ - ٹریسنگ سے جڑا نیٹ ورک ہے،ان کی بہتر ٹریننگ بھی کرنی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ 30 جنوری کو سامنے آیا تھا۔

چھ اپریل تک کل جانچ کی تعداد صرف دس ہزار تھی۔

اس کے بعد وائرس کے معاملے بڑھنے کے ساتھ ہی نمونوں کی جانچ میں بھی تیزی آئی۔

مزید پڑھیں:سیاسی رہنماؤں کا بھگت سنگھ کو خراج عقیدت

سات جولائی کو نمونوں کی جانچ کی تعداد ایک کروڑ کو چھو گئی اور اس کے بعد تیزی سے بڑھتی گئی اور 17 ستمبر کو چھ کروڑ کی تعداد پار کرلی اور اب نو دن میں ہی ایک کروڑ سے زیادہ جانچ سے یہ سات کروڑ کو پار کر گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.