ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے زیرعلاج معاملوں میں اضافہ

دارالحکومت دہلی میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی ہونے کی وجہ سے زیر علاج معاملے بڑھ کر 1050 کے پار پہنچ گئے ہیں۔

coronavirus cases update in delhi
دہلی میں کورونا کے زیر معاملوں میں اضافہ، تعداد 1050 کے پار
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 7:37 PM IST

دہلی میں جمعرات کو زیر علاج معاملے 1051 تک پہنچ گئے۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہونے سے زیر علاج معاملوں میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 142 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 6,36,529 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 135 اور مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 6,24,592 ہوگئی۔

دارالحکومت میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح آج بھی 98.12 فیصد پر مستحکم رہی۔

اس دوران دو اور مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 10,886 پر پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.71 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاک شدگان کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:

ملک میں کورونا سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے متجاوز

دارالحکومت میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 64,328 نمونوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھکر 1.13 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے۔ ہر دس لاکھ کی آبادی پر جانچ کا اوسط 5,99,373 ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.