دہلی وزارت صحت کی طرف سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کووڈ۔19کے مریضوں کی تعداد مجموعی طورپر 7639ہوگئی جبکہ 86لوگوں کی یہ وائرس جان لے چکا ہے۔
راجدھانی میں فی الحال 5041معاملے فعال ہیں جن میں سے111 آئی سی یو میں اور 20وینٹی لیٹر پر ہیں۔ دہلی میں اس دوران 383مریض ٹھیک ہوئے اور انہیں ملاکر مجموعی طورپر 2512متاثرہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔
دہلی میں انفیکشن کے سب سے زیادہ مریض پچاس برس سے کم عمر کے 5336ہیں تو مرنے والوں میں بیشتر 60برس اور اس سے اوپر کے ہیں جبکہ اس عمر کے سب سے کم مریض 1131ہیں۔ اس زمرے میں 42مرنے والے ہیں جو پہلے سے دیگر بیماریوں سے متاثر تھے۔
محکمہ کے مطابق دہلی میں وائرس سے سب سے کم اموات پچاس برس سے کم عمر کے مریضوں 15کی ہوئی ہیں۔ ان میں سے 12پہلے بھی کسی دیگر بیمار ی سے متاثر تھی۔پچاس سے 60برس عمر میں 1172متاثر ہوئے جبکہ 26کی موت ہوئی ہے جن میں سے 20کو دیگر بیماریا ں تھیں۔
دہلی کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ کل متاثرین میں مرنے والوں کا فیصد محض 1.13ہی ہے۔ راجدھانی میں مرنے والوں میں سب سے زیادہ چار فیصد 60برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں۔
دہلی میں کورونا کے 402 نئے معاملے - راجدھانی میں گزشتہ 24گھنٹوں
راجدھانی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 403 نئے معاملے سامنے آئے اور مجموعی تعداد ساڑھے سات ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اس دوران دہلی میں اس انفیکشن نے ایک دن میں سب سے زیادہ 13مریضوں کی جان لی۔