ETV Bharat / state

'جنتا کرفیو'کورونا وائرس کا واحد حل

بھارت میں کورونا کا واحد حل ایک دوسرے سے دوری اور جنتا کرفیو جیسے اقدامات ہی ہیں۔ دوسرا کوئی حل نہیں ہے۔

کورونا کا واحد حل، جنتا کرفیو
کورونا کا واحد حل، جنتا کرفیو
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 5:06 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس مسلسل بڑھ رہا ہے ، ایک طرف جہاں ڈاکٹر متاثرہ مریضوں کے علاج میں محنت کر رہے ہیں، وہیں حکومت اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مصروف ہے۔

کورونا کا واحد حل، جنتا کرفیو۔ویڈیو

دوسری جانب سر گنگا رام ہسپتال میں سینٹر فار چیس سرجری کے چیئرمین ڈاکٹر اروند کمار کا کہنا ہے حالیہ دنوں میں کورونا کا واحد حل بھارت میں سماجی دوری، اور جنتا کرفیو جیسے اقدامات ہی ہیں، دوسرا کوئی حل نہیں ہے ۔

وہیں ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں ڈاکٹر اروند نے کورونا فیز تھری کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی ہم لوگ فیز تھری میں نہیں پہنچے ہیں۔ اٹلی اور چین جیسی صورت حال سے بچنے کے لئے ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے تجویز کردہ جنتا کرفیو کو اپنانا ہوگا. اسی سے ہماری اور ہمارے ملک کی حفاظت ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر ارووند نے بتایا کہ یہ وائرس بوند بوند سے پھیلتا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس کی کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے. متاثرہ مریضوں کو بچانے کے لئے ڈاکٹر اپنا کام کر رہے ہیں. وقت کی ضرورت ہے کہ جو لوگ ابھی صحت مند ہیں وہ اس کی زد میں نہ آئیں. ضروری ہے کہ سب اپنا خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.