ETV Bharat / state

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہو گئی

ملک میں كورونا وائرس کا قہر انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 8909 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 12:23 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20،76،15 ہو گئی۔ اس دوران 217 لوگوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5,815 ہو گئی۔ ملک میں اب تک کل 1,00303 لوگ صحت مند بھی ہو چکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 1,01497 ہو گئی ہے۔

ریاست مہاراشٹر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 103 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72،300 اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،465 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

اس دوران ریاست میں 1،225 لوگ شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31،333 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.