ETV Bharat / state

پلازما تھیراپی سے پہلا مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹا - first patient recover and returned home after plasma therapy in delhi news

دارالحکومت دہلی میں پلازما تھیراپی کے ذریعہ پہلے مریض کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور صحتیابی کے بعد وہ اپنے گھر واپس چلا گیا ہے۔

first patient recover and returned home after  plasma therapy in delhi
پلازما تھراپی سے پہلا مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹا
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 4:53 PM IST

کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کو شکست دینے کی امید میں ملک جس پلازما تھراپی کی طرف دیکھ رہا تھا، اس کا مثبت اثر اب نظر آنے لگا ہے۔ کورونا سے متاثر مریض پلازما تھیراپی سے صحت یاب ہونے کے بعد آج اپنے گھر واپس چلا گیا۔

پلازما تھراپی سے پہلا مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹا

دہلی کے ساکیت میں واقع میکس ہسپتال میں کورونا سے متاثر ایک مریض پر پلازما تھیراپی کا استعمال کیا گیا تھا۔ جس مریض کو پلازما تھیراپی دی گئی اس کی حالت بہت نازک تھی۔ اس وقت مریض وینٹیلیٹر پر تھا، جب 5 دن پہلے اسے پلازما تھیراپی دی گئی تھی۔ اس کے بعد سے اس میں کافی بہتری دکھائی دی۔ کل وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا جس کے بعد آج اسے میکس ہسپتال نے چھٹی دے دی۔

first patient recover and returned home after  plasma therapy in delhi
پلازما تھراپی سے پہلا مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹا

غور طلب ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنی پریس کانفرنس میں اس کا تذکرہ کیا تھا کہ پلازما تھیراپی کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مریض کی حالت بہت خراب تھی، اسے پلازما تھراپی دی گئی تھی اور وہ صحت یاب ہو کر اپنے گھر چلے جائیں گے۔

پلازما تھراپی 6 مریضوں کو دی گئی تھیں اور ابھی ان سب کا علاج چل رہا ہے لیکن وزیر اعلی کی امید پلازما تھراپی کے ذریعے علاج دوسرے مریض کے کیس میں سچ ثابت ہو گئیں۔ بتا دیں کہ کل ہی دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا تھا کہ دہلی میں اب تک 6 مریضوں کو پلازما تھراپی دی جا چکی ہیں۔ ان میں سے کل 2 مریضوں کو پلازما تھراپی دی گئیں تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.