نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے. اس کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کو چار مئی تک کے لئے بڑھا دیا ہے. تو وہیں ملک بھر میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب 1301 ہو گئی ہے. ساتھ ہی اس کے روک تھام کے لئے حکومت کئی طرح کے اقدامات بھی کر رہی ہے۔
اگر اعداد و شمار کی بات کریں تو ملک بھر میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 40 ہزار کے قریب ہو گئی ہے. وہیں آئی سی ایم آر کے مطابق اب تک 1046450 لوگوں کے سیمپل ٹیسٹ ہو چکیں ہیں. فی الحال اب بھی جانچ جاری ہے.
وہیں مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھی معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے بتایا کہ کل ہم نے 10 لاکھ ٹیسٹ کے اعداد و شمار کو پار لیا اور ایک دن میں 74،000 کے قریب ٹیسٹ کئے ہیں.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں 319 ضلع ایسے ہیں جو بیماری سے متاثر نہیں ہیں. جبکہ 130 اضلاع ہاٹ سپاٹ ہیں، 284 اضلاع نان ہاٹ سپاٹ ہیں. ہم نے ہائڈروكسی كلوروكوين جیسی ادویات دنیا کے 99 ممالک کو سپلائی بھی کئے ہیں ۔