ETV Bharat / state

کورونا: صحتیاب ہونےکی شرح 48.25 فیصد، شرح اموات 2.81

ملک میں پیر کی دیر رات کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے متاثرین کی تعداد 2.65 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر موجود برطانیہ کے مقام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح 48.25 فیصد ہے جبکہ شرحِ اموات محض 2.81 فیصد ہے۔

کورونا: صحتیاب ہونےکی شرح 48.25 فیصد، شرح اموات 2.81
کورونا: صحتیاب ہونےکی شرح 48.25 فیصد، شرح اموات 2.81
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 2:45 AM IST

کووِڈ۔19 انڈیا ڈاٹ او آر جی‘ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 265740 کیسز کی اتوار کی رات تک تصدیق ہو چکی ہے۔ آج صبح یہ تعداد 256611 تھی۔ اب تک کل 128894 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 7473 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ دیگر 129358 مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستان ہفتے کی رات کورونا متاثرہ کے معاملے میں اسپین کو پیچھے چھوڑ کر پوری دنیا میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا تھا اور یہ تیزی سے چوتھے مقام پر موجود برطانیہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اسپین میں 241717 متاثر ہیں حالانکہ اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد ہندوستان کے مقابلے تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔ اسپین میں 27136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وبا سے اب تک 1946555 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 110689 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے بعد برازیل (6.91 لاکھ)، روس (4.76 لاکھ)، برطانیہ (2.88 لاکھ) اور ہندوستان (2.65 لاکھ) کا مقام ہے۔ اسپین کے بعد اٹلی کا مقام ہے جہاں اس وبا سے 33964 افراد کی موت ہوئی ہے اور 2.34 لاکھ افراد متاثر ہیں۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 48.75 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی جو تعداد سامنے آرہی ہے وہ محض 5.2 فیصد ہی ہے اور دنیا کے دیگر ملکوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے وہاں بھی متاثرین کا تقریباً یہی فیصد نکل رہا ہے۔

ملک کی 10 ریاستوں کے 38 اضلاع کے 45 میونسپل میں کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور ان اضلاع میں کورونا سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کے اعلیٰ افسران نے متعلقہ افسران سے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کی۔ ان ریاستوں میں مہاراشٹر، تلنگانہ، تملناڈو، راجستھان، ہریانہ، گجرات، جموں وکشمیر، کرناٹک، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش ہیں۔

ہیلتھ سکریٹری پرتی سودن، افسر آن اسپیشل ڈیوٹی راجیش بھوشن اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان ریاستوں کے متعلقہ ضلع افسران، میونسپل کمشنروں، چیف ہلتھ افسران، ضلع اسپتال کے افسران اور میڈیکل کالج کے پرنسپل اور میونسل اور بلدیہ کے افسران سے گفتگو کی۔ اس دوران گھنی آبادی پر مشتمل شہری علاقوں میں کورونا وائرس کو روکنے کے منصوبے، گھر گھر جا کر سروے کرنے، فوراً ٹیسٹ، اس کے بعد آئیسولیشن کا عمل، مصدقہ کیسز کے طبی انتظامات اور متاثرہ علاقوں میں کنٹینمینٹ کی پالیسی پر غور و خوض کیا گیا۔

جائزہ لینے کے مقصد سے منعقد اس میٹنگ میں غور و خوض کیا گیا کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ پائے جا رہے ہیں وہاں کے لوگوں کا زیادہ ٹیسٹ کیا جائے اور ان کے رابطے میں آنے والوں کا پتہ لگا کر مناسب کنٹینمینٹ کی پالیسی اختیار کی جائے۔ ایسے علاقوں میں کنٹینمینٹ زون اور بفر زون کو واضح طور پر موڈیفائی کرکے کورونا کنٹرول کے طریقہ کار پر زور دیا جائے۔ میٹنگ میں زور دیا گیا کہ ’سیویئر اکیوپ رسپیریٹری اِلنیس‘ اور ’انفلوئنزا لائک اِلنیس‘ جیسے معاملوں پر سنگینی سے غور و خوض کیا جائے اور اس طرح کے معاملوں میں زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیا جائے اور جو پوزیٹیو پائے جائیں ان کا فوراً علاج کیا جائے تاکہ شرح اموات میں کمی لائی جا سکے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) ملک میں کورونا کے کل 4774434 سیمپل کا ٹیسٹ کر چکا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 108048 نمونوں کا ٹیسٹ ہوا ہے اور ابھی تک ملک میں 4666,386 نمونوں کا ٹیسٹ ہو چکا ہے۔ اس کام میں 540 سرکاری لیبارٹریز اور 231 پرائیویٹ لیبارٹریز نمونوں کا ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 2553 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ 88528 اور 109 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3169 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1661 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد 39314 ہو گئی ہے۔ ریاست میں فعال کیسز کی تعداد 40975 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہونے کے معاملے میں تملناڈو دوسرے پائدان پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 33229 تک پہنچ گئی ہے اور 289 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 17527افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔

کورونا کے سبب قومی دار الحکومت کی بھی صورتحال کافی تشویشناک ہے اور ملک میں دہلی، کورونا متاثرین کی تعداد کے کیسز میں تیسرے مقام پر ہے۔ دہلی میں 29943 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 874 افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 11357 مریضوں کے علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ان کے بعد کووِڈ۔19 کے معاملے میں ملک کا مغربی ریاست گجرات ہے۔ گجرات میں اب تک 20574 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1280 افراد نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 13964 افراد اس بیماری سے ابھرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے حساب سے ملک کے سب سے بڑی ریاست اترپردیش نے راجستھان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 10947 افراد کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 283 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6344 افراد اس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا کا قہر زوروں پر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 10876 ہو گئی ہے اور 246 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 8110 افراد مکمل طور پر ٹھیک ہوئے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں 9638 افراد کورونا متاثر ہوئے ہیں اور 414 افراد کی اس سے موت ہوگئی ہے جبکہ 6538 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 8613 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 405 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 3465 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔

اس درمیان بہار، آندھراپردیش کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دسویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں کورونا سے 5247 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 31 افراد کی موت ہوئی ہے۔

جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں 5760 اور آندھرا پردیش میں 4813 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد علیٰ الترتیب 64 اور 75 ہے۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4285 ہو گئی ہے اور 45 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 2663 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 53 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں 39، کیرلا میں 17، اتراکھنڈ میں13، اڈیشہ میں 11، جھارکھنڈ میں سات، ہماچل پردیش میں چھ، چنڈی گڑھ میں پانچ، آسام، چھتیس گڑھ میں چار چار، لداخ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.