ETV Bharat / state

Covid Cases increase in India: کووڈ انفیکشن میں اضافے کی وجہ سے محتاط رہنے کی ہدایات - Coronavirus disease

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 منٹوں میں کوووڈ انفیکشن کے 4041 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ Covid Cases increase in India

کووڈ انفیکشن میں اضافے کی وجہ سے محتاط رہنے کی ہدایات

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 8:32 PM IST

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کووڈ انفیکشن کے بڑھتے کیسز کے مد نظر تمل ناڈو، کیرالہ، تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹر کو محتاط رہنے اور کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔ Corona Cases Increase in the Country

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمل ناڈو، کیرالہ، تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹر کے پرنسپل سکریٹریوں کو ارسال کئے گئے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں کورونا وبا سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے کووڈ انفیکشن میں کمی آئی ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں ان خطوط کی ایک کاپی جاری کی ہے۔

بھوشن نے ہر ریاست کے پرنسپل سکریٹری کو ایک الگ خط میں کہا ہے کہ کووڈ انفیکشن کے زیادہ کیسز والے اضلاع اور بستیوں کی نشاندہی کی جانی چاہیے۔ خطوط میں انہوں نے کیرالہ کے 11، تمل ناڈو کے دو، مہاراشٹر کے چھ اور کرناٹک کے ایک اضلاع کا ذکر کیا ہے جہاں کووڈ انفیکشن میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ Corona Cases Increase in the Country

خطوط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کو کووڈ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے اور کووڈ ویکسینیشن میں تیزی لایا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ متاثرہ افراد کی مکمل نگرانی کی جائے اور انہیں مقامی سطح پر مکمل علاج فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

دریں اثنا وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 منٹوں میں کوووڈ انفیکشن کے 4041 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 21 ہزار 177 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 193.83 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ 4041 new cases of cod infection

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.