تمل ناڈو میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران پانچ ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 3556529 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 38049 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کے ایک فعال کیس کی کمی کے ساتھ، بنگال میں ایکٹیو کیسس کی کل تعداد کم ہو کر 50 ہوگئی ہے۔ بنگال میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 2097146 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21532 پر مستحکم ہے۔
اس کے علاوہ کرناٹک، مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری، اتراکھنڈ میں کورونا کے بالترتیب دو دو کیسز بڑھے ہیں جبکہ آندھرا پردیش اور پنجاب میں ایک ایک نیا کیس پایا گیا ہے۔ انڈو مان نکوبار جزائر، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، منی پور، میگھالیہ میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔
یو این آئی