ETV Bharat / state

India Corona Update: بھارت میں کورونا انفیکشن کے 191 ایکٹو کیسز بڑھے - بھارت میں ویکسینیشن

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 191 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ corona Active cases in India

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 191 ایکٹو کیسز بڑھے

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 3:19 PM IST

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 191 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور اس بیماری سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1287 افراد کو ویکسین لگائی گئی اور اب تک ملک بھر میں 220 کروڑ 64 لاکھ 55 ہزار 841 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ پیر کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 252 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ تمل ناڈو میں ایک متاثرہ شخص کی موت ہوگئی۔ اسی مدت میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 65 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں۔ کرناٹک میں 40، گجرات میں 32، کیرالہ میں 28، تلنگانہ میں 16، تمل ناڈو میں 11، اتر پردیش میں 9، مغربی بنگال میں 5، پنجاب میں تین، ہماچل پردیش میں دو اور آندھرا پردیش، بہار، جموں کشمیر، راجستھان اور سکم میں ایک ایک ایکٹو کیس میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارت میں کورونا انفیکشن کے کل کیسز کی تعداد چار کروڑ 46 لاکھ 90 ہزار 936 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار کروڑ 41 لاکھ 56 ہزار 345 اور اس کے انفیکشن ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 782 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد اب 3809 ہے۔ گزشتہ 4 ہفتوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر اور جنوبی ریاستوں میں کورونا کے معاملات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سات دنوں میں تین ریاستوں کرناٹک، کیرالہ اور مہاراشٹرا میں کورونا کے 500 سے زیادہ نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.