ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

بھارت میں کورونا وائرس انفیکشن کے تین نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 34 تک پہنچ گئی ہے۔

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 10:16 PM IST

ملک میں کورونا کے 34 اور  دنیا میں ایک لاکھ سے زائد معاملے

کورونا وائرس سے متاثرین کے تازہ معاملے میں سے دو جموں و کشمیر کے جبکہ ایک معاملہ تمل ناڈو کا ہے۔

پوری دنیا میں کورونا وائرس کے اب تک ایک لاکھ دو ہزار سے زائد معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 3511 افراد کی اس خطرناک بیماری کے سبب موت ہو چکی ہے جبکہ ایران کے ایک بھی اس مہلک مرض کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ سنگاپور میں 13 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چین میں متاثرین کی تعداد 80651 اور اس بیماری سے آج 28 لوگوں کی موت ہو گئی۔ملائیشیا میں اب تک 93 کیس سامنے آئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں بھی كرونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ایران میں 4747 افراد اس سے متاثر ہیں جبکہ 145 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، اٹلی میں 4636 لوگ متاثر ہیں اور 197 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.