ETV Bharat / state

پارٹی کی کور کمیٹی طے کرے گی اتحاد کا مستقبل: سکھبیر سنگھ بادل - ریاست کے حقوق کو کمزور نہیں کیا جانا چاہیے

شرومنی اکالی دَل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پنجاب کے لیے شرومنی اکالی دل اور بی جے پی اتحاد اہم ہے، لیکن ہماری پارٹی کا ایک نظریہ ہے۔ ہم کسانوں کے لیے کھڑے ہیں'۔

Shiromani Akali is ready of any sacrifice for farmers

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 9:37 PM IST

Updated : Sep 18, 2020, 9:57 PM IST

شرومنی اکالی دَل (ایس اے ڈی) کی سینیئر رہنما اور فوڈ پروسیسنگ کی مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے زراعت سے متعلق بل پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دے دیا ہے۔ حکومت نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو فوڈ پروسیسنگ کی وزارت کا اضافی چارج سونپا گیا۔

ویڈیو

شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ' پنجاب کے لیے شروتی اکالی دل اور بی جے پی کا اتحاد اہم ہے لیکن ہماری پارٹی کا ایک نظریہ ہے۔ ہم کسانوں کے لیے کھڑے ہیں اور اگر ہمارے خدشات کو دور نہیں کیا گیا تو کابینہ میں کیوں بنے رہیں؟

یقین دہانی کرانے کے باوجود کابینہ چھوڑنے کا فیصلہ ؟

خیال رہے کہ 90 کی دہائی کے اواخر میں پرکاش سنگھ بادل اور اٹل بہاری واجپائی کی جانب سے شروع کردہ این ڈی اے میں شرموالی اکالی دل اور بی جے پی اتحاد سب سے قدیم ہے۔ اس اتحاد نے پنجاب میں ہندو اور سکھ برادری کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر تومر نے سکھبیر سنگھ بادل کو خط لکھ لکھا تھا اور انہیں کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کے بارے میں یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اکالی دل نے یقین دہانی کرانے کے باوجود کابینہ چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

سکھبیر بادل نے کہا کہ ہم نے کسانوں کو خط دکھایا لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ایم ایس پی کا حصہ بل میں شامل کیا جائے، جو شامل نہیں کیا گیا۔ کسان تحریری یقین دہانی پر مطمئن نہیں تھے۔ کسان چاہتے تھے کہ اس چیز کو بل میں لایا جائے، لہذا ہم نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ بل کے حتمی مسودے سے پہلے ہم سے مشورہ نہیں کیا گیا، لیکن پارلیمنٹ میں وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اسی کمیٹی کا حصہ تھے۔

کیپٹن امریندر سنگھ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں؟

تعلیم، صحت اور زراعت ریاست کے مسائل ہیں۔ ریاست کے حقوق کو کمزور نہیں کیا جانا چاہیے۔ استعفیٰ دینے پر کیپٹن امریندر سنگھ کے 'بہت کم، بہت دیر' کے بیان پر سکھبیر بادل نے کہا کہ' ہمیں کیپٹن امریندر کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ آرڈیننس سب سے پہلے کیپٹن امریندر سنگھ کی حکومت نے متعارف کروائے تھے اور یہ ان کے منشور کا حصہ تھا۔ ہم نے سی اے اے میں مسلمانوں کو شامل نہ کرنے کی بھی مخالفت کی اور ہم ان بلوں کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔'

'کسی بھی قربانی کے لیے تیار'

سابق نائب وزیراعلیٰ پنجاب سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ' شرومنی اکالی دَل (ایس اے ڈی) اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ شرومنی اکالی دل کسانوں کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ کور کمیٹی جیل جانے اور اتحاد میں باقی رہنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔'

Last Updated : Sep 18, 2020, 9:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.