ETV Bharat / state

قدرتی گیس کے شعبے میں ابھرتے مواقع سے متعلق کانفرنس منعقد

author img

By

Published : Jan 24, 2020, 7:22 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 5:00 AM IST

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے تمام شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو گیس پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے سلسلے میں  مثبت تعاون کریں۔

Convention on emerging opportunities in the natural gas sector
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان

قدرتی گیس کے شعبے میں ابھرتے مواقع سے متعلق قومی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی توانائی کے شعبے میں گیس کا موجودہ حصہ 6.2 فیصد ہے اور اس ہدف کو 2030 تک بڑھا کر 15 فیصد تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں توانائی کی ایوریج 24 فیصد ہے جبکہ ملک کے اندر گجرات کی گیس پر مبنی توانائی کی حصہ داری 26 فیصد ہے۔

قدرتی گیس کو اگلی نسل کا فوسل ایندھن قرار دیتے ہوئے جو نسبتاً سستا اور کم آلودہ ہے۔ پردھان نے کہا کہ حکومت نے گیس پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گیس کی گھریلو پیداوار رواں مالی سال میں بڑھ کر 34.55 ارب کیوب میٹر ہوجانے کی امید ہے۔

گیس پروڈیوسرس پیداکرنے والے کو قیمت اور ایل این جی مارکٹینگ کی آزادی دی گئی ہے۔پردھان نے کہا کہ ایل این جی ٹرمنل کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور قدرتی گیس گرڈ تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت مشرق اور شمال مشرقی بھارت میں پائپ لائن بچھانے کے لیے 10.500 کروڑ روپے مالیت کی نمو پذیری گیس فنڈنگ فراہم کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن نیٹ ورک کھچ سے کوہ ہیما تک اور کشمیر سے کوچی تک کے لیے تیار ہوگا۔ پردھان نے کہا کہ اس طرح کے منصوبوں میں 4 لاکھ کروڑ روپے مالیت کی سرمایہ کاری کئے جانے کاامکان ہے جو ایک چیلنج بھی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک موقع بھی ہے۔

انہوں نے کہا درآمد کے وسائل تبدیل ہوگئے ہیں اور حکومت ساز گار شرطوں پر مزید گیس حاصل کرنے کے لیے گیس برآمد کرنے والے ممالک کے ساتھ مذاکرات کررہی ہیں۔پردھان نے یہ بھی کہا کہ ( سی بی جی ) ایک زبردست پہل ہے۔ جو کچرے سے دولت پیدا کرنے ، روزگار فراہم کرنے، ماحول کاتحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور معیشت کو بھی تقویت دیتی ہے۔

ریاستوں پر گیس کے بنیادی ڈھانچوں کی سرگرمیوں اور پروجیکٹوں سے مکمل تعاون اور حمایت کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ پیٹرولیم اور قدرتی کی وزارت نے شہر میں گیس میں تقسیم (سی جی ڈی) کی ایک مسودہ پالیسی تیار کی ہے جو ریاستوں کی طرف سے اپنائی جاسکتی ہے تاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کو آسان بنایا جاسکے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ پی این جی آر بی، سی جی ڈی کے لئے نیلامی کا 11 راؤنڈ جلد پورا کرے گی اور ریاستیں جغرافیائی علاقوں کی شناخت میں تجاویز دے سکتی ہیں۔ انہوں نے ریاستوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے ووکیشنل تربیتی انسٹی ٹیوٹ میں ہائیڈرو کاربن سیکٹر کونسل کی طرف سے تیار کئے گئے کوالیفیکشن پیکس اپنائے۔ انہوں نے ریاستوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ریاستی ٹرانسپورٹیشن اور کانکنی کے سیکٹر میں سی این جی کے استعمال میں سرگرمی سے فروغ دیں۔

پردھان نے سی جی ڈی راؤنڈ س حاصل کرنے والی تمام کمپنیوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے کام میں تاخیر نہ کریں اور فوراً کارروائی شروع کردیں۔ انہوں نے پی این جی آر بی سے بھی کہا کہ سختی سے پیش رفت کی نگرانی کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ فیڈریشن آف انڈین پیٹرولیم انڈسٹری( ایف آئی پی آئی) کا ایک ہیلپ ڈیکس ہوگا۔ یہ ہیلپ ڈیکس تمام فریقوں کے ساتھ مستقبل کی کسی بھی بات چیت کرانے کے لئے ہوگا۔ انہوں نے تمام فریقوں کو مکمل تعاون کایقین دلایا جو گیس پر مبنی سپلائی چین کا حصہ ہیں۔

آج کی میٹنگ میں گجرات ، آسام، اڑیسہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، بہار، منی پور، چھتیس گڑھ، پنجاب اور گوا کے ریاستی وزراء نے شرکت کی۔ انہوں نے ملک میں گیس نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کی۔ اس کے علاوہ گیس کی تقسیم کی سپلائی چین کے مختلف پہلوؤں میں شامل پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر کے مختلف شراکتداروں نے کانفرنس میں شرکت کی۔

وزیر موصوف نے اس موقع پر ایک نمائش کابھی افتتاح کیا جس میں گیس کے شعبے میں مختلف سرگرمیوں اور ترقی کو اجاگر کیا گیا تھا۔

Intro:Body:

v

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 5:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.