اس کے علاوہ ضلع گوتم بودھ نگر میں فلم سٹی اور ٹوائے سٹی بھی تعمیر کیے جانے کا منصوبہ ہے جس کی وجہ سے ضلع کے ساتھ اتھ پورے این سی آر کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا۔
ایئرپورٹ سے مغربی اترپردیش کے لوگوں کو کافی سہولت ہوجائے گی کیونکہ مغربی اترپردیش کے لوگوں کو ہوائی سفر کے لیے دہلی کا رخ رکنا پڑتا ہے جس میں ان کا کافی وقت لگتا ہے اور مہنگا بھی پڑجاتا ہے اسی وجہ سے انھیں ہوائی سفر کرنے میں کافی دشواری پیش آتی ہے۔
اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایئرپورٹ بننے کے بعد نوئیڈا سے علی گڑھ تک زمینوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور غازی آباد،ہاپوڑ، میرٹھ، بلند شہر، متھرا اور آگرہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوں گے۔
نوئیڈا انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر ارون ویر سنگھ کے مطابق ضلع میں میٹرو کوچ بنانے والی فیکٹری، اپیرل پارک، ہینڈی کرافٹ پارک، ایم ایس ایم ای پارک، میڈیکل ڈیوائس پارک بھی تعمیر کیا جائے گا اور یمنا اتھارٹی کے علاقے میں سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے زمین الاٹ کرا لیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جیور سے دہلی اور دیگر شہروں کے لیے ملٹی موڈل کنیکٹیوٹی کو فروغ ملے گا۔ میٹرو، الٹرا پی آر ٹی، ایلویٹیڈ روڈ، ریپیڈ ریل سمیت متعدد متبادل پر کام جاری ہے۔
نائل کے سی ای او ارون ویر سنگھ کے مطابق جیور ایئرپورٹ بننے سے اس علاقے میں تقریبا 5 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوگی۔
اب بھارتی طیاروں کا مینٹینینس بھی یہاں ہوگا اور یہاں ایم آر او (طیاروں کے مینٹینینس ، مرمت اور اوور ہالنگ) سینٹر تیار کیا جائے گا نیز ائیر کارگو اور گودام کے ہب بھی بنائے جائیں گے ساتھ ہی اس علاقے میں فائیو اور سیون اسٹار ہوٹل و ریسٹورینٹ بھی قائم کیے جائیں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان اسکیموں سے نہ صرف لوگوں کو روزگار ملے گا بلکہ کروڑوں روپے کی آمدنی بھی ہوگی۔