راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح میں ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ضروری دستاویزات میز پر ركھوائے اور وقفہ صفر شروع کرنے کے لئے کانگریس کے ٹی سبارامی ریڈی کا نام پکارا تو ٹی ایم سی کے ڈیریک او برائن نے کہا کہ انہوں نے ضابطہ 267 کے تحت نوٹس دیا ہے جس پر بحث ہونی چاہئے۔
ان کی حمایت میں ٹی ایم سی کے دیگر اراکین بھی کھڑے ہو گئے۔
اس پر مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس مسئلہ کا حل کل ایوان میں ہو چکا ہے اور اسے دوبارہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب میں سی اے اے کا ذکر ہے اور خطاب پر بحث کے دوران اس پر بحث کی جا سکتی ہے۔