ETV Bharat / state

کشمیرسے متعلق بیان پر امریکی رکن پارلیمان کی معذرت - مسئلہ کشمیر

امریکی کانگریس کے رکن پارلیمان ٹام سوجی نے گذشتہ ہفتے بھارت کے خلاف جموں و کشمیر پر بیان دیا تھا، جس پر امریکہ میں مقیم بھارتی ناراض ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے سوجی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی پڑی۔

جموں و کشمیربیان پرٹام سوجی نے معافی مانگی
author img

By

Published : Aug 13, 2019, 8:36 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 9:57 PM IST

دراصل مسئلہ کشمیر پر بھارتیوں سے عوامی معافی جاری کرتے ہوئے ، ٹام سوجی نے کہا ، "یہ میرا قصور تھا کہ میں نے خط لکھنے سے پہلے اپنے ''بھارتی-امریکی'' دوست اور حامیوں سے بات نہیں کی۔"

نو اگست کو مائیک پومپیو کو بھیجے گئے ایک خط میں سوجی نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کشمیر پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات نے کشمیر میں عوام کا امن ختم کردیا ہے اور کئی طرح کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کشمیر کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ'حکومت کے فیصلے سے کشمیریوں کے اقدامات شدت پسندی کی طرف بڑھیں گے۔'

واضح رہے کہ بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد نیو یارک کے اس علاقے میں رہتی ہے جہاں کی سوجی نمائندگی کرتے ہیں۔ جب سوجی انتخابات میں کھڑے تھے ، انھیں بھارتیوں نے بڑے پیمانے پر مہم چلائی تھی اور انہیں ووٹ بھی دیا تھا۔ لیکن جموں و کشمیر کے بارے میں ان کے موقف نے بھارتی حامیوں کو مشتعل کردیا۔ جس کی وجہ سے انہیں معافی مانگنی پڑی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 9:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.