ETV Bharat / state

'سونیا، راہل گاندھی کی جان کو خطرہ' - لوک سبھا

لوک سبھا میں کانگریس نے پارٹی صدر سونیا گاندھی اور ان کے صاحبزادے اور سابق پارٹی صدر راہل گاندھی کو ایس پی جی سکیورٹی واپس لئے جانے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ 'دونوں کی جان کو خطرہ ہے'۔

سونیا، راہل کی جان کو خطرہ: کانگریس
author img

By

Published : Nov 21, 2019, 4:56 PM IST

کانگریس رکن رونيت سنگھ بٹو نے وقفہ صفر میں اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ 1984 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کئے جانے کے بعد وزیر اعظم کی سیکورٹی کے لئے اس فورس کا قیام عمل میں آیا تھا۔

وزیر اعظم کے عہدہ پر رہتے ہوئے راجیو گاندھی کو یہ سیکورٹی ملی تھی جسے ان کے وزیر اعظم کے عہدہ سے ہٹنے کے بعد وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی حکومت نے واپس لے لی تھی۔

بٹو نے کہا کہ راجیو گاندھی سے ایس پی جی سیکورٹی واپس لئے جانے کے چند ماہ بعد ہی ان کا قتل ہو گیا تھا۔ اس کے بعد سابق وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کو بھی یہ سیکورٹی دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ '2004 سے 2014 تک دس سال کے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے دور حکومت میں افضل گرو اور پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کو پھانسی دی گئی۔ اس لئے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو جان کا خطرہ بنا ہوا ہے۔'

بٹو اپنی بات پوری بھی نہیں کر پائے تھے کہ اسپیکر اوم برلا نے انہیں روک دیا اور کہا کہ وہ اس موضوع کو پہلے میں بھی اٹھا چکے ہیں۔لیکن بٹو نے اسپیکر سے اپنی بات پوری کرنے کی بار بار درخواست کی۔

اسپیکر نے ان کی ایک نہ سنی۔ اس پر جھلاكر بٹو نے کہا 'محترم اسپیکر، آپ بھی ان سے (حکومت سے) مل گئے ہیں'۔

اس پر برلا نے کہا کہ انہیں چیئر سے ایسی بات نہیں کہنی چاہیے۔ انہیں بعد میں بھی بات کرنے کا موقع ملے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.