ETV Bharat / state

سیتارمن میں معیشت کو بہتر کرنے کی صلاحیت نہیں: کانگریس

کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کی بری حالت ہے اور وزیر خزانہ سیتا رمن کے پاس ملک کو اس مصیبت سے نکالنے کی نہ صلاحیت ہے اور نہ کوئی ٹھوس پالیسی ہے۔

author img

By

Published : Sep 14, 2019, 11:36 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:40 PM IST

کانگریس: سیتارمن میں معیشت کو بہتر کرنے کی صلاحیت نہیں

کانگریس ترجمان آنند شرما نے سنیچر کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں معیشت کے سلسلے میں محترمہ سیتارمن کی پریس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کہا ہے وہ صرف مایوس کن ہے اور اس میں معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کوئی طریقہ ملک کے سامنے پیش نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت جس حال میں پہنچ گئی ہے اسے وہاں سے باہر نکالنے کے لئے وزیر خزانہ کے اندر اہلیت نہیں ہے اور اس سلسلے میں ان کے پاس کوئی ویژن بھی نہیں ہے۔ ان کے پاس ملک کی معیشت کو صحیح راستے پر لانے کے لئے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی حالت یہ ہے کہ جی ڈی پی پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے اور روزگارمیں مسلسل کمی آرہی ہے۔ اگست سے اب تک صرف آٹو سیکٹر میں کمرشیل گاڑیوں کی پیداوار میں 19 سے 20 فیصد کم ہوگئی ہےا ور پسنجر کاروں کی پیداوار میں 41 فیصد کی کمی آئی ہے اور دوپہیا گاڑیوں کی پیداوارمیں 22 فیصد کی کمی آئی ہے۔ آٹو موبائل شعبہ میں 21 سال میں سب سے بڑا بحران ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 3:40 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.