نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کے روز میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے لئے پانچ امیدواروں کی آخری فہرست جاری کی۔ کانگریس کے الیکشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جنرل سکریٹری مکل واسنک نے ایک ریلیز میں کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے لیے ان پانچ امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ امیدواروں میں سی آر سنگما، ٹی کے ماراک اور جے سیانگشائی شامل ہیں۔ پارٹی نے ہفتے کے آغاز میں میگھالیہ کانگریس کے صدر اور ایم پی ونسنٹ ایچ پالا سمیت 55 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ کانگریس نے 26 جنوری کو میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کی 60 نشستوں کے انتخابات کے لیے 55 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست کو جاری کرتے ہوئے کانگریس کے انتخابی شعبہ کے انچارج مکل واسنک نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا ہے۔ پارٹی نے اس فہرست میں نو خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے جن میں بیتھلین ڈی کو مغربی شیلانگ سے، وی پی مولنگ جنوبی شیلانگ سے ایل سوکھت سہرا سے، پی نونگروم کو مارنکیری سے، وی سملیہ کو رانی کوٹ، مارک کو رانی پور، ڈیسی مارگ ولیمنگر اور یوجی سنگماکو آمپٹیسے امیدوار بنایا گیا ہے۔ میگھالیہ کی 60 اسمبلی سیٹوں پر ایک مرحلے میں 27 فروری کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئی ہیں، وہیں انتخابی امیدوار بھی اپنے قسمت آزمانے کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Meghalaya Assembly Polls میگھالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے پچپن امیدوار کھڑے کیے
یو این آئی