ETV Bharat / state

وزیر زراعت کے گھر کے باہر ہوتھ کانگریس کا احتجاج - کسان نیوز

یوتھ کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ تنظیم کے کارکنان نے تومر کے تین کرشنا مینن مارگ کی طرف کوچ کیا اور تھالی بجاکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

وزیر زراعت کے گھر کے باہر ہوتھ کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 5:22 PM IST

Updated : Jan 12, 2021, 5:58 PM IST

نئی دہلی: زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں کانگریس کی یوتھ اکائی نے منگل کو وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی رہائش گاہ کے باہر تھالی بجاکر مظاہرہ کیا اور حکومت سے کسانوں کے مطالبات پر غور کرکے زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

یوتھ کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ تنظیم کے کاکنان نے ایک ساتھ کئی طرف سے تومر کے تین کرشنا مینن مارگ کی طرف کوچ کیا اور تھالی بجاکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پولیس نے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی اور تنظیم کے سربراہ شری نیواس بی وی سمیت کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بعد میں شری نیواس سمیت کئی کارکنان کو چھوڑ دیا۔

یوتھ کانگریس کے صدر نے اس دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم گونگی - بہری حکومت کو جگانے کےلئے جدوجہد کررہی ہے۔ حکومت کو گہری نیند سے جاگنا چاہئے اور ان کے واجب مطالبات کو پورا کرکے سخت ٹھنڈ میں تحریک کرنے کے لئے مجبور کسانوں کو راحت دینی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے سامنے ان تینوں قوانین کی وجہ سے وجود کا بحران پیدا ہوگیا ہے اس لئے حکومت کو آمریت پسند رویہ چھوڑ کر ملک کے ان داتا کی بات مان لینی چاہئے ۔

تنظیم میں کانگریس کے انچارج کرشنا الاورو نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مفاد میں جو بھی قدم اٹھانے ہوں گے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسان سڑکوں پر ہیں اور حکومت کو ان کی بات ہر حال میں ماننی ہوگی۔

Last Updated : Jan 12, 2021, 5:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.