ETV Bharat / state

Cong Protests Against Hemant Biswa Sarma کانگریس کا ہیمنت بسوا کے خلاف احتجاج - دہلی نیوز

کانگریس نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے خلاف بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے جنتر منتر پر احتجاج کیا۔ Congress protests against Hemant Biswa Sarma

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 11:01 PM IST

دہلی: آسام کے کانگریس رہنماؤں نے دہلی کے جنتر منتر پر آسام کے وزیر اعلی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف جوسنگین معاملات ہیں کم از کم ان کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرائی جانی چاہیے۔ Cong makes corruption allegations against Assam CM

آسام کانگریس کے کئی سینئر رہنماؤں نے کہا کہ ہیمنت بسوا سرما بدعنوانی میں گلے تک ڈوبے ہوئے ہیں اور ان کے ذریعہ کی جا رہی بدعنوانی کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ کانگریس کی ریلی میں شرکت کے ایک دن بعد اس مطالبے کے تعلق سے آسام کانگریس رہنماؤں نے جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔ Congress protests against Hemant Biswa Sarma

انہوں نے کہا کہ ہیمنت بسوا سرما نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہو رہے ہیں۔ آسام کے لوگ مصیبت میں ہیں اور وہاں بدعنوانی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں 25 لاکھ رجسٹرڈ بے روزگار ہیں اور حکومت کو ان کے لیے روزگار کا بندوبست کرنا چاہیے۔ multiple corruption charges against Hemant Biswa

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے اس بارے میں ٹویٹ کیا، 'آسام کانگریس کے ساتھیوں نے آسام کے وزیر اعلی کے خلاف سات مخصوص معاملات کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیمنت بسوا سرما کو بی جے پی قیادت کا آشیرباد حاصل ہے، لیکن ان کے خلاف پختہ ثبوت ہیں۔ کیا سی بی آئی کو اپنا کام کرنے دیا جائے گا'؟

یہ بھی پڑھیں: SDPI on Teesta Setalvad تیستا سیتلواڑ کی عبوری ضمانت پر شاہین کوثر کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.