ETV Bharat / state

Kharge Slams Modi Governent مودی حکومت اعلی آئینی عہدے کی عزت و وقار کی حدوں کو پار کرنے کا کام کررہی ہے، کھڑگے - مرمو کے ذریعہ نئی پارلیمنٹ عمارت کا افتتاح نہیں

ملکارجن کھڑگے نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ذریعہ نئی پارلیمنٹ عمارت کا افتتاح نہ کرنے پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے بار بار اعلی آئینی عہدے کی عزت وو قار کی حدوں کو پار کرنے کا کام کیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی-آر ایس ایس حکومت میں صدر جمہوریہ کا دفتر محض علامتی طور پر سمٹ کر رہ گیا ہے۔

مودی حکومت اعلی آئینی عہدے کی عزت و وقار کی حدوں کو پار کرنے کا کام کررہی ہے، کھڑگے

author img

By

Published : May 22, 2023, 10:48 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے ذریعہ نئی پارلیمنٹ عمارت کا افتتاح نہ کرنے پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اعلیٰ آئینی عہدے کی عزت و وقار کو پار کرنے کا کام کر رہی ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا تو اس وقت سابق صد جمہوریہ رام ناتھ کووند کو نظر انداز کیا گیا اور اب جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس تیار ہے تو اس کا افتتاح صدرجمہوریہ کے ذریعے نہیں کرایا جا رہا ہے۔

کانگریس صدر نے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت نے دلت اور آدیواسی برادریوں کی شرکت صدارتی انتخابات کے لئے صرف انتخابی وجوہات سے یقینی کی ہے۔ نئی پارلیمنٹ عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بھی اس وقت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو مدعو نہیں کیا گیا تھا اور اب صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو بھی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پارلیمنٹ ملک میں قانون سازوں کا ایک اعلی ادارہ ہے اور صدر جمہور یہ کو اس کا اعلیٰ آئینی اختیار حاصل ہے۔ صدرجمہوریہ ملک کا پہلا شہری ہوتا ہے۔ صدرجمہوریہ حکومت، اپوزیشن اور ملک کے ہر شہری کی یکساں نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ عمارت کا افتتاح صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ذریعہ ہوتا تو جمہوری اقدار اور آئینی وقار کے تئیں حکومت کے عزم کی علامت ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: Mallikarjun Kharge Slams Modi وزیراعظم غیر ضروری باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں، ملکارجن کھرگے

کھڑگے نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے بار بار اعلی آئینی عہدے کی عزت وو قار کی حدوں کو پار کرنے کا کام کیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی-آر ایس ایس حکومت میں صدر جمہوریہ کا دفتر محض علامتی طور پر سمٹ کر رہ گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.