ETV Bharat / state

ملک میں بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ: کھرگے - کانگریس کی مودی حکومت پر تنقید

Congress President Mallikarjun Kharge on BJP govt over unemployment. ملک بھر میں بے روزگاری اور دن بہ دن بڑھتی مہنگائی کے معاملے پر کانگریس آئے دن بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتی ہے۔

unemployment in the country
unemployment in the country
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 11:09 AM IST

Updated : Dec 24, 2023, 12:58 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار کو بیروزگاری کے مسئلہ پر مرکز کی بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "بے روزگاری ملک میں سب سے زیادہ بڑا اور اہم مسئلہ ہے۔ جولائی 2022 تا جون 2023 کے درمیان پندرہ سے انتیس سال کی عمر کے افراد کی بے روزگاری کی شرح 10 فیصد ہے، جبکہ "دیہی ہندوستان میں 8.3 فیصد اور شہری ہندوستان میں 13.8 فیصد" ہے۔

  • बेरोज़गारी ही देश का सबसे ज्वलंत मुद्दा है।

    15-29 वर्ष की आयु के व्यक्तियों की बेरोजगारी दर 10% है। (PLFS : July 2022-June 2023)

    🔸ग्रामीण 8.3%
    🔸शहरी 13.8%

    देश का युवा पूछ रहा है —

    1️⃣ सालाना दो करोड़ नौकरियाँ कहाँ गई ?

    2️⃣ भर्ती परीक्षाओं से नौकरी मिलने तक का सफ़र इतना… pic.twitter.com/ofxKwsvnfT

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) December 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس صدر کھرگے نے کہا کہ ملک کے نوجوان پوچھ رہے ہیں کہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں کہاں جاتی ہیں، بھرتی کے امتحانات سے لے کر نوکری حاصل کرنے تک کا سفر اتنا پیچیدہ کیوں ہو گیا ہے اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کیوں برباد ہو گیا، کروڑوں نوجوانوں کی نوکریاں چھین لی گئیں ہیں، ان کے تباہ شدہ مستقبل کا کیا ہوگا؟"۔

مزید پڑھیں: مودی ملازمین کے پرموشن کو بھی تقرری بتا کر تشہیر کرتے ہیں: کھڑگے

کانگریس بے روزگاری اور مہنگائی کے مسئلہ پر بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتی رہی ہے۔ بے روزگاری کے علاوہ مہنگائی کے مسئلہ پر کانگریس حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ملک بھر میں متعدد مقامات پر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔

( آئی اے این ایس )

Last Updated : Dec 24, 2023, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.