کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلی سے کہا ہے کہ وہ انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔ اوراس کے لیے موثر نگرانی نظام وضع کریں۔
محترمہ گاندھی نے کانگریس کے وزرائے اعلی، پارٹی کے سکریٹری جنرلز اور متعلقہ ریاستوں کے پارٹی صدور کی میٹنگ میں ان ریاستوں میں حکومت اور پارٹی کے درمیان موثر تال میل یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ ریاستی حکومتوں کے پروگراموں اور پارٹی کے پالیسیوں کو عوام تک پہنچایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں انتخابی منشور میں جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کیا جانا چاہیے اور اس کے لیے نگرانی اور اس کو موثر طریقے سے عملی جامہ پہنایا جانا چاہیے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں لگی ہے اور مرکز کی حکومت ان ریاستوں میں مرکزی منصوبوں اور پروگرامز کے مکمل کرنے میں رخنہ اندازی کررہی ہیں۔