ETV Bharat / state

کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل دہلی کے عبوری صدر بنے - صفر نشست حاصل کرنے کے بعد دہلی کے کانگریس

دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر صفر نشست حاصل کرنے کے بعد دہلی کے کانگریس صدر سبھاش چوپڑا اور پی سی چاکو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل دہلی کے عبوری صدر بنے

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 3:54 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:04 AM IST

دارالحکموت دہلی میں اسمبلی انتخابت کے نتائج کے بعد دہلی کے کانگریس صدر سبھاش چوپڑا اور پی سی چاکو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ جس کے بعد ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا اور شکتی سنگھ کو عبوری انچارج بنایا گیا ہے۔

کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل دہلی کے عبوری صدر بنے
کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل دہلی کے عبوری صدر بنے

دہلی میں اسمبلی کے انتخابی نتائج کے بعد کانگریس اب بکھرتی نظر آ رہی ہے۔وہیں استعفیٰ ہونے کا مرحلہ مسلسل جاری ہے۔ ادھر کانگریس ہائی کمان نے شکتی سنگھ گوہل کو دہلی کا عبوری انچارج بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

واضح رہے کہ پی سی چاکو دارالحکومت دہلی میں انچارج کی حیثیت سے کانگریس کی چارج سنبھال رہے تھے۔ دوسری طرف ، دہلی کانگریس کمیٹی کے چیئرمین ، سبھاش چوپڑا کو بنایا گیا تھا۔

کانگریس پارٹی کا خط
کانگریس پارٹی کا خط

وہیں سبھاش چوپڑا نے 2020 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد منگل کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور بدھ کے روز دہلی کے انچارج پی سی چاکو نے بھی قومی صدر سونیا گاندھی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ بدھ کی شام قومی صدر سونیا گاندھی نے دونوں کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

غور طلب ہے کہ شکتی سنگھ گوہل اب دہلی کا چارج سنبھالیں گے۔ شکتی سنگھ گوہل فی الحال بہار کانگریس کے انچارج ہیں۔ ایسی صورتحال میں انہیں عبوری انچارج کی حیثیت سے دہلی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کیسو وینوگوپال نے ایک خط جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اب دہلی کی کمان شکتی سنگھ گوہل عبوری انچارج کا عہدہ سنبھالیں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.