ETV Bharat / state

Mallikarjun Kharge On Parliament Proceedings: 'حکومت اپوزیشن کی گزارش کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے'

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 9:24 PM IST

کانگریس اور دیگر تمام اپوزیشن جماعتوں نے راجیہ سبھا میں کارروائی Parliament Proceedings نہ چلنے دینے کے لیے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کے ارکان Opposition Members کو ضابطے کے تحت معطل نہیں کیا گیا ہے، اس لیے ان کی معطلی فوری طور پر واپس لی جائے

Mallikarjun Kharge On Parliament Proceedings: 'حکومت اپوزیشن کی گزارش کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے'
Mallikarjun Kharge On Parliament Proceedings: 'حکومت اپوزیشن کی گزارش کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے'

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے Opposition leader Malkarjan Kharga نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں نامہ نگاروں سے کہاکہ جس واقعہ کے لیے ارکان کو معطل کیا گیا وہ 11 اگست کو پیش آیا تھا لیکن حکومت نے غیر قانونی طریقے سے ارکان کو اگلے سیشن میں معطل کیا۔ جبکہ ضابطہ یہ کہتا ہے کہ ایوان کے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی House Adjourned Indefinitely ہونے کے بعد پچھلے سیشن کی سرگرمیوں کے سلسلے میں ارکان کو اگلے سیشن میں معطل نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ چیئر مین سے مسلسل گزارش کررہے ہیں کہ ان ارکان کی معطلی غلط ہے اور معطل کیے گئے 12 ارکان کی معطلی منسوخ کی جائے لیکن وہ ایسا کرنے کے لیے بالکل تیار نہیں ہیں۔ ہر گھنٹے ایوان ملتوی ہورہا ہے۔ حکومت نہ تو ایوان کو نہیں چلانا چاہتی ہے اورنہ ہی سماجی مسائل پر بحث چاہتی ہے۔ اسی لیے اپوزیشن کی گزارش کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔

کانگریس لیڈر Congress Leader نے کہا کہ اگر حکومت معطلی واپس نہیں لیتی ہے تو جہاں یہ ارکان دھرنے پر بیٹھے ہیں، وہاں ان کی پارٹی کے ارکان بھوک ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے لوک سبھا میں پارٹی کے ارکان سے بھی اس بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت منمانی کررہی ہے۔ ایوان میں جب زرعی قوانین Agricultural Laws کو واپس لینے کا بل آیا تو اپوزیشن کے ارکان اس بارے میں کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن حکومت نے دو منٹ کے اندر ہی بغیر بحث کے اس بل کو واپس لے لیا۔ ایوان میں موجود اپوزیشن ارکان نے اپنی بات رکھنی چاہی تو انہیں معطل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن پر الزام تراشی کررہی ہے کہ وہ ایوان چلنے نہیں دے رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خود حکومت انتہائی غیر ذمہ دارانہ طریقے سے کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kunwar Danish Ali: 'حکمراں جماعت کا جمہوریت پر بھروسہ نہیں ہے'

معطل ارکان میں سے ایک مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی Marxist Communist Party کے الامارم کریم نے بھی حکومت کے اقدام کو جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو ایوان میں بہت کم تعداد میں داخلہ کی اجازت دینے کی بھی مذمت کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.