ETV Bharat / state

'چمولی آفت پر کانگریسی رہنما کو بولنے کا حق نہیں'

اتراکھند کے چمولی میں آئی تباہی پر کانگریس کے ہنماؤں اورحکومت کے مابین تناؤ جاری ہے۔

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 2:14 AM IST

congress-leader-has-no-right-to-speak-on-chamoli-disaster
'چمولی آفت پر کانگریسی رہنما کو بولنے کا حق نہیں'

حال ہی میں آئی تباہی پر کانگریس کے رہنما ہریش راوت کی طرف سے اٹھائے گئے سوال پر ریاست کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے جمعہ کو نہایت سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو (راوت کو) اس وقت بیرون ملک میں بیٹھے اپنے رہنما کی مزاج پرسی سے فرصت نہیں تھی۔

وزیراعلی ترویندر سنگھ کماوں کے ہلدوانی میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے نامہ نگاروں کے سوالات کے بے باکی سے جواب دیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چمولی آفت پر کانگریسی رہنما کو بولنے کا حق نہیں ہے۔ کانگریسی رہنما نے بولنے کا حق کھو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چمولی میں تباہی کے وقت کانگریس رہنما بیرون ملک میں بیٹھے اپنے رہنما کی تصویر کو دہلی میں لڈو کھلانے میں مصروف تھے اور اتنے مگن تھے کہ تین دن تک ہوش نہیں تھا کہ اتراکھنڈ میں کیا ہورہا ہے۔

ترویندر نے اس دوران کیدارناتھ کی تباہی پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ حکومت آفت کے اثر کو کیسے کم کرسکتی ہے اس پر غور و خوض کررہی ہے اور ریاست میں ارلی الارمنگ سسٹمم کی تیاری پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ فور س (ایس ڈی آر ایف) کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ایس ڈی آر ایف ملک میں نمبر ون ہے اور اس کے جوان ریاست ہی نہیں ملک میں آنے والے ایسے مشکل وقت میں پہنچ کر راحت اور بچاو کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تروتھنگ گاڈ اور رینی گاڈ میں بنی جھیل کے معاملے میں بھی سب سے پہلے ایس ڈی آر ایف کے جوان پہنچے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.