ETV Bharat / state

جب تک کانگریس مضبوط ہے، میں بھی مضبوط ہوں:چدمبرم

author img

By

Published : Sep 23, 2019, 8:57 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 6:16 PM IST

آئی این ایکس میڈیا معاملے میں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں مقید کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ جب تک کانگریس پارٹی مضبوط ہے تب تک وہ بھی اسی مضبوطی کے ساتھ لڑتے رہیں گے۔

جب تک کانگریس مضبوط ہے، میں بھی مضبوط ہوں:چدمبرم

کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج صبح تہاڑ جیل جاکر مسٹر چدمبرم سے ملاقات کی۔

اس کے بعد سابق مرکزی وزیر نے ٹوئٹ کیا کہ ’’میں آج عزت محسوس کررہا ہوں کیوںکہ محترمہ سونیا گاندھی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ جی مجھ سے ملنے آئے۔ جب تک کانگریس پارٹی مضبوط اور بہادر ہے میں بھی مضبوط اور بہادر رہوں گا۔‘‘

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اتوار کو امریکہ کے ہوسٹن میں ’ہاؤڈی مودی‘ پروگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان میں سب اچھا ہے‘ طنز کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ ’’بے روزگاری، کم تنخواہ، ہجومی تشدد، کشمیر میں تالہ بندی، موجودہ نوکریوں کے ختم ہونے اور اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈالنے کے علاوہ ہندوستان میں سب اچھا ہے۔‘‘

محترمہ گاندھی اور منموہن سنگھ کا تہاڑ جاکر سابق وزیرخزانہ سے ملاقات کرنا یہ واضح کرتا ہے کہ پارٹی ان کے ساتھ پوری طرح سے کھڑی ہے۔کچھ دن پہلے ہی کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور احمد پٹیل نے بھی تہاڑجاکر چدمبرم سے ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ چدمبرم آئی این ایکس میڈیا معاملے میں 3 اکتوبر تک عدالتی حراست کے تحت تہاڑ جیل میں ہیں۔
انہیں مرکزی جانچ بیورو سی بی آئی نے 21 اگست کو اس معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 6:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.