دہلی پردیش کانگریس کے صدر سبھاش چوپڑا نے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس ہاری ہے مگر مایوس نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم اپنی پارٹی کے 15 برس کے دور حکومت کے دوران ہونے والے ترقیاتی کاموں کو لے کر لوگوں کے درمیان گئے تھے۔ ہمارا خیال ہے کہ دہلی میں کانگریس کے دور اقتدار میں جتنی ترقی ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی۔'