ETV Bharat / state

پی ایل پونیا اور سلمان خورشید کو اہم ذمہ داری سونپی گئی - راجیو شکلا، بیگم نور بانو، ظفر علی نقوی

آئندہ اترپردیش اسمبلی اںتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے انتخابی کمیٹیاں تشکیل دیں، جس میں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور پی ایل پونیا کو اہم ذمہداری سونپیں گئیں۔

کانگریس کی انتخابی کمیٹیاں تشکیل، پی ایل پونیا اور سلمان خورشید کو اہم ذمہداری سونپی گئیں
author img

By

Published : Oct 16, 2021, 10:42 PM IST

اتر پردیش میں آئندہ برس 2022میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کو لے کر سے کانگریس سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے جمعہ کو یو پی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کمیٹی سمیت پانچ اہم کمیٹیاں تشکیل دیں ہیں۔ اس کمیٹی میں کانگریس کے سینئر لیڈر پی ایل پونیا کو بڑی ذمہ داری دیتے ہوئے یو پی انتخابی مہم کمیٹی کا سربراہ بنایاگیا ہے جبکہ سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے انھیں منشور کمیٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کانگریس نے سینئر لیڈروں راجیو شکلا، بیگم نور بانو، ظفر علی نقوی کو انتخاب کو آرڈنیشن کمیٹی، آرادھنا مشرا، وویک بنسل کو منشور کمیٹی میں شامل کیا ہے۔ ان کے علاوہ یو پی انتخاب کے لیے بنی دیگر کمیٹیوں میں کانگریس کے ریاستی سطح کے لیڈروں کےساتھ ہی کئی مرکزی لیڈروں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

آئندہ اترپردیش اسمبلی اںتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے انتخابی کمیٹیاں تشکیل دیں

کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو پی انتخاب کے لیے پی ایل پونیا کی قیادت میں انتخابی مہم کمیٹی، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی قیادت میں منشور کمیٹی، سابق رکن پارلیمان راجیش مشرا کی صدارت میں انتخابی پالیسی اور منصوبہ کمیٹی، سابق ریاستی صدر نرمل کھتری کی قیادت میں انتخاب کو آرڈنیشن کمیٹی اور آچاریہ پرمود کرشنم کی قیادت میں فرد جرم کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔

پارٹی نے ریاستی کانگریس کمیٹی میں کئی نئے عہدیداروں کو بھی شامل کیا ہے۔ ان میں اوپیندر سنگھ، مقصود خان اور جیونت سنگھ کو ریاستی کانگریس کمیٹی کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دنیش کمار سنگھ کو تنظیمی جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ 12 جنرل سکریٹری اور 31 سکریٹری کی بھی تقرری ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.