کانگریس کےسینئر لیڈر اور سابق وزیر کپل سبل نے کہا کہ سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے 2017میں پیش کیے گئے بجٹ میں کمپنیوں کے ذریعہ سیاسی پارٹیوں کودیے جانے والے انتخابی چندہ کی حد انکے منافع کے 15فیصد سے بڑھادی تھی ۔اس کی ریزروبینک نے مخالفت بھی کی تھی لیکن حکومت نے اس سلسلہ میں مسودہ شائع ہوجانے کی دلیل دے کر اسے مسترد کردیاتھا۔
انھوں نے کہا کہ اس بندوبست کے بعد سے پرائیویٹ کمپنیوں نے 95 فیصدسیاسی چندہ بی جے پی کوہی دیاہے ۔ایسا کیوں اور کیسے ہوا ،اس کی مکمل جانچ ہونی چاہئے ۔مسٹر مودی کو اس معاملہ میں ایوان میں وضاحت کرنی چاہئے ۔
کانگریس رہنماء نے الزام لگایاکہ انتخابی بانڈ کے توسط سے سیاسی چندہ دیے جانے کانظم سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیاگیاتھا۔کمپنیوں کی طرف سے ایک ہی پارٹی کو 95فیصدچندہ دیے جانے سے یہ واضح بھی ہوگیا ہے ۔
انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ قومی جمہوری اتحاد حکومت اس طرح سے بدعنوانی کو فروغ دے رہی ہے ۔اس بات کی جانچ ہونی چاہئے کہ کہیں یہ پیسہ حوالہ کا تو نہیں ہے ۔
کانگریس کا انتخابی بانڈ معاملہ کی جانچ کا مطالبہ
کانگریس نے کارپوریٹ گھرانوں کی طرف سے انتخابی بانڈ کے توسط سے 95فیصد سیاسی چندہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی )کوہی دیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے اس پورے معاملہ کی جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیاہے ۔