ETV Bharat / state

IT Raid Against BBC بدلے کے جذبے کے تحت بی بی سی آفس پر چھاپہ ماری کی گئی، کانگریس - کانگریس کمیونیکشن کے سربراہ پو ن کھیڑا

کانگریس نے کہا کہ جس برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) پر حکومت نے انکم ٹیکس کو لے کر چھاپے ماری کی ہے وہ ’نو لوس نو پرافٹ‘ والی کمپنی ہے اور اس کے صارفین خبر کے بدلے جو پیسہ دیتے ہیں وہ ڈاک خانہ میں جمع ہوتی ہے۔

بدلے کے جذبے سے بی بی سی پر انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری:کانگریس

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 6:27 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے بدھ کو پارٹی دفتر میں منعقد ہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بی بی سی کو فائدے اور نقصان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کمپنی کو جو پیسہ خبروں کے بدلے ملتا ہے اس سے تنظیم دفتروں کو چلاتی ہے اور ملازمین کو تنخواہ دیتی ہے، اس لئے انکم ٹیکس کی چھاپے ماری بے معنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ آٹھ سالوں میں مودی حکومت بھارت کی میڈیا کے ساتھ جو کیا ہے اب وہ غیرملکی میڈیا کے ساتھ بھی یہی سلوک کررہی ہے۔ خاموش کرانے، دباوَ ڈالنے کے لئے چھاپے مار کر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ہندوستان کو اس وقت جی20-کی صدارت کا موقع ملا ہے اور پوری دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن ہندوستان صرف عظیم جمہوریت ہونے کا ڈھنڈھورا پیٹ رہا ہے ۔ ہم خود کو ’مدرس آف ڈیموکریسی ‘کہتے ہیں لیکن ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی ’فادر آف ہیپوکریسی‘بنے ہوئے ہیں ۔

کانگریس نے کہا ہے کہ بی بی سی کے ذریعہ گجرات فسادات پر دستاویزی فلم دکھائے جانے سے بوکھلاہٹ میں مبتلا مودی حکومت کچھ بھی تنقید برداشت نہیں کر پا رہی ہے، اس لیے اس نے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج ٹویٹ کیا، "بی بی سی کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ مرکزی حکومت کی گھبراہٹ کا نتیجہ ظاہر ہوتا ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ ہے۔ ہم دھمکی کے ان ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ غیر جمہوری اور آمرانہ سلوک مزید نہیں چل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

US on BBC Office Raid بی بی سی کے دفتر میں چھاپے ماری پر امریکہ کا رد عمل

پارٹی کے میڈيا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بھی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا، "اپوزیشن حکومت سے ہنڈنبرگ رپورٹ کے معاملے میں ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) قائم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے اور حکومت بی بی سی کے پیچھے پڑی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.