کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی کا اجلاس آج قومی دارالحکومت دہلی میں واقع سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ہوگا۔
اس میٹبگ میں پارٹی کے عبوری صدر سونیا گاندھی آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں پر غور وخوض کیا جاسکتا ہے۔ وہیں اس میٹنگ میں مدھیہ پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔
اجلاس کی صدارت کانگریس کے عبوری صدر سونیا گاندھی کریں گی۔ میٹنگ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے تمام ممبر شامل ہوں گے۔
اس تعلق سے کانگریس کے اسکریننگ کمیٹی کے چیئرمین اویناش پانڈے نے کہا کہ 'بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے 70 نشستوں پر ممکنہ امیدواروں کے لئے گفتگو ہوئی ہے۔ جس پر آج کانگریس مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں فائنل کیا جائے گا'۔
واضح رہے کہ بہار میں حزب اختلاف جماعتوں کے مابین ایک دن قبل ہی سیٹوں کی تقسیم پر رضامندی ہوئی ہے۔ سیٹ شیئرنگ کے ضمن میں کانگریس کو 70 سیٹیں ملی ہیں۔
واضح رہے کہ بہار اسمبلی کے 243 نشستوں کے لئے ووٹنگ 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو تین مراحل میں ہوں گے جس کے نتائج کا اعلان 10 نومبر کو ہوگا۔