ETV Bharat / state

کانگریس نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو نئی تبدیلی کا اشارہ قرار دیا - کانگریس نے حکمراں بی جے پی

مختلف ریاستوں میں خالی لوک سبھا اور اسملبیوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے انہیں ’’نئی شروعات اور ایک نئی تبدیلی کی علامت‘‘ قرار دیا ہے۔ پارٹی نے ہماچل پردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جہاں اس کا براہ راست مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے۔

کانگریس نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو نئی تبدیلی کا اشارہ قرار دیا

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 10:57 PM IST

کانگریس نے حکمراں بی جے پی سے منڈی لوک سبھا سیٹ چھین لی ہے اور ہماچل میں فتح پور، ارکی اور جبل کوٹکھائی کی تینوں اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

کانگریس نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو نئی تبدیلی کا اشارہ قرار دیا
کانگریس نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو نئی تبدیلی کا اشارہ قرار دیا

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر کہا’’کانگریس کی ہر جیت ہمارے پارٹی کارکنوں کی جیت ہے۔ نفرت کے خلاف لڑتے رہو، ڈرو نہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

ضمنی انتخابات کے نتائج : بنگال میں ٹی ایم سی، آسام میں بی جے پی اور ہماچل میں کانگریس کی دھوم

پارٹی نے ایک بیان میں کہا’’ضمنی انتخابات کے نتائج ایک نئی شروعات اور نئی تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔‘‘ بیان میں کہا گیاہے کہ لوگوں نے کانگریس پر اعتماد کر کے واضح کردیا ہے صرف کانگریس پارٹی ہی ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے جا سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.