ETV Bharat / state

Congress Appointed Observers for Karnataka کانگریس نے کرناٹک کے لیے تین مبصرین کی تقرری کی - کانگریس

کانگریس نے کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ کا نام طے کرنے کے لیے تین مبصرین کی تقرری کر کے انہیں بنگلور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 14, 2023, 4:58 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کے فوراً بعد تین مرکزی مبصرین کی تقرری اور انہیں بنگلور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اتوار کو یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی نے مبصر کے طور پر مقرر کئے گئے تین لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر کرناٹک جاکر رپورٹ دیں کہ کرناٹک میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر کون ہوگا۔
کے سی وینوگوپال نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'معزز کانگریس صدر نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی سشیل کمار شنڈے، کانگریس جنرل سکریٹری جتیندر سنگھ اور پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری دیپک بابریہ کو کرناٹک لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے انتخاب کے لیے بطور مبصر مقرر کیا ہے۔' وہیں آج شام کرناٹک میں نئے مقرر کردہ قانون سازوں کی میٹنگ ہونے والی ہے جس میں قانون ساز پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس میں پارٹی کے تینوں مرکزی مبصرین شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ ہفتہ کو ہوئی ووٹوں کی گنتی میں کانگریس کو کرناٹک اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی ملی ہے اور پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں ہیں۔ دونوں لیڈروں کے حامی اپنے لیڈر کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Election Results وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو منی پور میں امن بحال کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، کانگریس
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.