ETV Bharat / state

مودی کا جل جیون مشن کی کامیابی پراظہارمسرت - اظہارمسرت

وزیراعظم نریندرمودی نے یوم آزادی کے موقع پرلال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ملک کے دیہی علاقوں کی بڑی آبادی تک اگر پینے کا صاف پانی پہنچتا ہے تو اس سے لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی اور ان کی طرز زندگی بدل جائے گی'۔

congratulations on the success of modi's jal jeevan mission
مودی کا جل جیون مشن کی کامیابی پراظہارمسرت
author img

By

Published : Aug 15, 2020, 10:58 AM IST

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر گھر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی اسکیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس میں اس اسکیم کے تحت دو کروڑ گھروں تک نل سے پانی پہنچایا جاچکا ہے۔

ہفتہ کو یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ برس اسی دن لال قلعہ کی اسی فصیل سے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا اور انہیں خوشی ہے کہ ہر روز اس کے تحت ایک لاکھ سے زائد گھروں میں پینے کا پانی کا پانی پہنچایا جارہاہے اور اب تک دو کروڑ سے زیادہ گھروں کو اس سکیم سے جوڑا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دیہی علاقوں کی بڑی آبادی تک اگر پینے کا صاف پانی پہنچتا ہے تو اس سے لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی اور ان کی طرز زندگی بدل جائے گی اور خواتین بچے ہوئے وقت کابہتر استعمال گھر کی ترقی کے دیگر کاموں میں بھی کرسکیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس اسکیم کا سب سے بڑا فائدہ لوگوں کی صحت کو ہوگا۔ اگر انہیں پینے کا صاف پانی ملے گا تو انھیں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نجات ملے گی اور غریبوں کے علاج پر خرچ ہونے والی رقم کی بچت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.