صدر کووند نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ’’مہا شیو راتری کے مبارک موقع پر ملک کے سبھی عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ میری دعا ہے کہ بھگوان شیو کا آشیرواد سبھی کی زندگی میں امن و سکون اور خوشحالی لے کر آئے ‘‘
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’آپ سبھی کو مہا شیو راتری کی بہت بہت مبارکباد۔ بابا بھولے ناتھ کے آشیرواد سے ملک کے عوام کی زندگی میں امن و سکون، خوشحالی اور خوش قسمی آئے۔ اوم نمش شیوائے‘‘۔
مسٹر شاہ نے ٹویٹ میں کہا کہ ’’مہا شیو راتری کے موقع پر ہندوستان کی مسلسل خوشحال کی دعا کرتا ہوں۔ ہر ہر مہادیو‘‘۔
اسی دوران دلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’مہا شیو راتری کے مبارک موقع پر آپ سبھی کو نیک خواہشات‘‘۔
واضح رہے کہ آج ملک میں مہا شیوراتری کا تہوار نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس دوران پورے ملک میں عقیدت مندوں نے بھگوان شیو کی پوجا کی اور بھولے ناتھ کے شہر کاشی، اجین اور دیگر مقامات پر صبح سے ہی مندروں میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی، عقیدت مندوں نے گنگا سمیت مختلف ندیوں میں ڈبکیاں بھی لگائیں۔