ETV Bharat / state

دہلی اسمبلی کی سندھو کو مبارکباد - عالمی بیڈمنٹن مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت

دہلی اسمبلی نے عالمی بیڈمنٹن مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے والی بھارت کی پی وی سندھو کو مبارک باد دی ہے۔

دہلی اسمبلی کی سندھو کو مبارکباد
author img

By

Published : Aug 26, 2019, 11:15 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:43 AM IST

اسمبلی کے صدر رام نواس گوئل نے پیغام تہنیت میں کہا کہ پی وی سندھو کو مبارکباد، پورا ملک فخر محسوس کر رہا ہے۔

سندھو نے جاپان کی نوجومی اوكهارا کو اتوار کو یک طرفہ انداز میں 21-7، 21-7 سے شکست دے کر ورلڈ بیڈمنٹن میں طلائی تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی، سندھو عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

سندھو گزشتہ دو برس عالمی چمپئن شپ کے فائنل میں ہاری تھیں لیکن اس بار انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے اوكهارا کو مسلسل گیموں میں شکست دے دی۔

خیال رہے کہ اولمپک سلور فاتح سندھو کا عالمی چمپئن شپ میں یہ پانچواں تمغہ ہے، وہ اس سے پہلے دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت چکی ہیں۔

پانچویں سیڈ سندھو نے تیسری سیڈ اوكهارا کو 38 منٹ میں شکست دے کر بھارت میں جشن کا ماحول پیدا کر دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.