ETV Bharat / state

صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم کا اظہار تعزیت - Condolences

صدر رام ناتھ اور وزیراعظم نے نارائن سنگھ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم کا اظہار تعزیت
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 8:51 PM IST

صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے معروف ریاضی داں ڈاکٹر وششٹ نارائن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ 'ڈاکٹر وششٹ نارائن سنگھ کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ پہنچا ہے، وہ ایک معروف ریاض داں تھے۔ ان کے اہل خانہ اور معاونوں کے تئیں میری طرف سے تعزیت'۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'ریاضی داں ڈاکٹر وششٹ نارائن سنگھ کے انتقال کی خبر سے انہیں بہت تکلیف ہوئی ہے۔ ان کے جانے سے ملک نے علم کے شعبہ کے ایک عظیم ماہر ریاضی داں کو کھودیا، دل کی گہرائیوں سے انہیں خراج عقیدت'۔

مسٹر ہری ونش نے کہا ہے کہ مسٹر وشسٹ نارائن سنگھ کے انتقال سے علم اور قابلیت کا ایک ستارہ ڈوب گیا۔ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک تھے۔

علم اور صلاحیت کی دنیا میں بھارت کی طرف سے وہ ایک چمکتے ستارہ تھے، ان کے انتقال سے وہ ستارہ ڈوب گیا، پر ریاضی کی دنیا میں کیےگئے اپنے بنیادی کام کی وجہ سے وہ ہمیشہ علم کی دنیا میں امر رہیں گے۔

واضح رہے کہ مسٹر وششٹ نارائن سنگھ کا آج صبح بہار کے پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال میں انتقال ہوگیا، وہ 74 برس کے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.