ETV Bharat / state

Liquor Ban In Delhi: دہلی میں شراب پر مکمل پابندی لگائی جائے، کلیم الحفیظ کا مطالبہ

ایم آئی ایم کے دہلی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ شراب جیسے زہر کو پلانے پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی سیاست کررہی ہے اور ایک دوسرے پر زیادہ پیسے بنانے کا الزامات لگارہی ہیں یہ نہایت افسوس کا مقام ہے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ مجلس دہلی میں شراب جیسے زہر پر پوری طرح پابندی لگانے کا مطالبہ کرتی ہے

دہلی میں شراب پر مکمل پابندی لگائی جائے، کلیم الحفیظ کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 24, 2022, 10:52 AM IST

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دہلی میں شراب پر مکمل طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم آئی ایم کے دہلی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ شراب جیسے زہر کو پلانے پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی سیاست کررہی ہے اور ایک دوسرے پر زیادہ پیسے بنانے کا الزامات لگارہی ہیں یہ نہایت افسوس کا مقام ہے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ مجلس دہلی میں شراب جیسے زہر پر پوری طرح پابندی لگانے کا مطالبہ کرتی ہے اور دہلی حکومت کے سربراہ اروند کیجریوال کو آگاہ کرنا چاہتی ہے کہ آپ ایک جانب عام آدمی ،غریبوں کے خیر خواہ وہمدرد ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن چور راستے سے شراب پینے کی عمر میں کمی کرتے ہیں۔

کلیم الحفیظ نے کہا کہ شراب کے ٹھیکوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، شراب مافیاؤوں کی مددکی جاتی ہےجو صحت مند سماج کے لیے ٹھیک نہیں ہے،ا س لیے اس پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب بہار اور گجرات جیسی ریاستوں میںشراب پر پوری طرح پابندی عائد ہوسکتی ہے تو دہلی میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ اروند کجریوال کے گناہوں کا گھڑا بھر گیا ہے غریبوں کے ساتھ انھوں نے جو فریب کیا ہے اس کی سزا ملنے کا وقت آگیا ہے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی کو شراب خانہ بنانے کا گناہ دہلی حکومت اور عام آدمی پارٹی نے کیا ہے۔جبکہ بی جے پی نے خاموشی سے اس کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخر بی جے پی کیوں شراب پرپوری طرح پابندی نہیں چاہتی۔ دراصل دونوں نوراکشتی کررہے ہیں اس گناہ میں دونوں شامل ہیں۔ سرکار کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ شراب کی نئی پالیسی بدعنوانی ختم کرنے کے لئے لائی گئی تھی تاہم اب یہ پالیسی بدعنوانی گھپلہ بازی کی مثال بن گئی ہے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ اگر اروند کجریوال میں ذرا بھی انسانیت ہے توان کو شراب پر پوری طرح سے دہلی میں پابندی عائد کردینا چاہیے۔ دہلی کے لوگوں نے عام آدمی پارٹی اور وزیراعلی اروند کیجریوال کو تعلیم اور بدعنوانی ختم کرنے کے لئے ووٹ دیا تھا لیکن اروند کجریوال کی سرکار نے دہلی میں شراب خانے کھولنے کا کام کیا اور دوسری سیاسی پارٹیوں کی طرح بدعنوانی سے پیسے کمانے کا کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Phulwari Sharif Terror Module: جموں و کشمیر سے سیوان پہنچی این آئی اے ٹیم نے خاتون سے پوچھ گچھ کی

دوسری جانب بی جے پی کو کارپوریشن انتخابات میں دہلی کے عوام نے شہر کی صفائی کی ذمہ داری دی تھی لیکن بی جے پی نے کس طرح اپنی ذمہ داری اور فرض کی ادائیگی کی ہے اس کا اندازہ گزشتہ دنوں دہلی کے عوام خاص طور سے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہوگیا جب عید کے بعد ان علاقوں میں صفائی کو لے کر اس قدر ناکارہ پن نظرآیا کہ اوکھلا سے لے کر پرانی دہلی، سلیم پور اور مصطفی آباد کے علاقوں میں بدبو کی وجہ سے لوگوں کاسانس لینا مشکل ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.