ETV Bharat / state

کسان تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے لائحہ عمل تیار - farmers will hold mahapanchayat in noida

کسان نوئیڈا اتر پردیش کی تینوں اتھارٹی کے خلاف 18 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس تحریک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متحرک کرنے کے لیے گاؤں گاؤں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔

کسان تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے لائحہ عمل تیار
author img

By

Published : Oct 16, 2021, 8:54 PM IST

کسان 18 اکتوبر کو نوئیڈا میں ہونے والے احتجاج کی تیاریاں کررہے ہیں۔ اس تحریک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متحرک کرنے کے لیے گاؤں گاؤں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے کسان گریٹر نوئیڈا کے کئی گاؤں گئے اور نکڑ میٹنگ کی۔

آج صفی پور اور یعقوب پور گاؤں میں مہا پنچایت کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کے حوالے سے ریاستی سیکریٹری پون کھٹانہ نے خطاب کیا۔


ریاستی جنرل سکریٹری پون کھٹانہ نے کہاکہ ضلع کے کسان کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔ ریاستی جنرل سکریٹری نے کہاکہ 18 اکتوبر کو کسانوں کو اپنے حقوق کے لیے لڑنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمع ہونا چاہیے۔

ویڈیو

بتادیں کہ کسان 18 اکتوبر کو زیرو پوائنٹ پر جمع ہو کر نوئیڈا کی طرف مارچ کریں گے۔ کسانوں کی تحریک تینوں اتھارٹی کے خلاف ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کا مسلسل استحصال ہورہا ہے اور ریاستی اور مرکزی سرکاریں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، لیکن اب کسان اپنی حق کی لڑائی منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔

اس موقع پر کسان سنیل پردھان، راجے پردھان، پرمود صفی پور، اجیت چیچی، اجیپل نمبردار، سندر کھٹانہ، چندرپال وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.