ETV Bharat / state

North India Weather Update دہلی این سی آر اور شمالی بھارت میں سردی کی شدت برقرار - دہلی این سی آر میں اگلے تین دنوں تک سرد موسم

شمالی بھارت میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین چار دنوں تک شدید سردی اور گھنا کہرا چھایا رہے گا۔ cold wave in North India

دہلی این سی آر اور شمالی بھارت میں سردی کی شدت برقرار

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 11:11 AM IST

نئی دہلی: ملک کی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی بھارت میں ان دنوں جمنے والی سردی کے ساتھ گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ دہلی میں منگل کو لوگوں کو دھوپ کی وجہ سے سردی سے تھوڑی راحت ضرور ملی، لیکن سردی کی شدت ابھی بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کئی ریاستوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں سردی کی لہر جاری رہے گی۔ منگل کی سہ پہر تین گھنٹے تک سورج نکلنے سے لوگوں کو سردی کی لہر سے کچھ دیر کے لیے راحت ملی تھی۔ Meteorology Department on North India Weather

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی این سی آر سمیت شمالی بھارت میں اگلے تین سے چار دنوں تک شدید سردی اور گھنی دھند چھائی رہے گی۔ اگلے 24 گھنٹے کے دوران ہریانہ، چنڈی گڑھ اور مشرقی اتر پردیش کے کئی حصوں سمیت شمالی راجستھان میں الگ تھلگ مقامات پر گھنی دھند کا امکان ہے۔ دہلی میں آج صبح درجہ حرارت 8.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں منگل کو موسم کی سب سے زیادہ دھند چھائی رہی ، جس سے ریل اور دیگر ٹریفک متاثر ہوئی۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.2 ڈگری رہا ۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ Cold weather in Delhi NCR for next three days

یہ بھی پڑھیں: North India Weather Update دہلی سمیت پورا شمالی بھارت سردی کی لہر اور دھند کی لپیٹ میں

منگل کے روز دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صرف 17.2 ڈگری رہا جو معمول سے 3 ڈگری کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم از کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری کم 5.6 ڈگری رہا۔ ہوا میں نمی کی سطح 57 سے 100 فیصد تک رہی۔ ادھر پنجاب کے امرتسر میں بھی سخت سردی جاری رہی۔ کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.