ETV Bharat / state

بھارت کے شمال مغربی علاقوں میں درجہ حرارت میں زبردست کمی - نارنول اور حصار

شمال مغربی علاقہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں کمی کے سبب کچھ علاقوں میں درجہ حرارت شملہ سے کئی ڈگری کم درج کیا گیا۔

Cold Wave In North-West India
بھارت کے شمال مغربی علاقوں میں درجہ حرارت میں زبردست کمی
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 10:10 PM IST

بھارت کے شمال مغربی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق آئندہ دو تین دن موسم خشک رہے گا۔ کچھ مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہنے سے دھوپ کی گرمی کم رہی جس سے ٹھنڈ کا احساس بڑھ گیا۔

نارنول اور حصار کا درجہ حرارت پانچ ڈگری اور آدم پور چھ ڈگری رہا جبکہ شملہ کا درجہ حرارت دس ڈگری رہا۔ چندی گڑھ، لدھیانہ، حصار، امرتسر، دہلی اور سری نگر میں ہلکی دھند رہی۔ چندی گڑھ کا درجہ حرارت دس ڈگری، امبالہ آٹھ ڈگری، کرنال آٹھ ڈگری، بھیوانی آٹھ ڈگری، دہلی سات ڈگری، سری نگر صفر سے کم ایک ڈگری اور جموں میں نو ڈگری رہا۔ پنجاب میں امرتسر، لدھیانہ، پٹیالہ، ہلوارا، بٹھنڈہ کا درجہ حرارت بالترتیب آٹھ ڈگری، گرداس پور نو ڈگری، فرید کوٹ چھ ڈگری رہا۔

ہماچل پردیش میں منالی تین ڈگری، سولن پانچ ڈگری، کلپا ایک ڈگری، اونا آٹھ ڈگری، ناہن گیارہ ڈگری، کانگڑہ نو ڈگری، سندر نگر پانچ ڈگری، منڈی پانچ ڈگری، دھرمشالہ آٹھ ڈگری اور بھنتر میں پانچ ڈگری رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.