ETV Bharat / state

Deaths in Delhi Due to Cold: دہلی میں ٹھنڈ سےجنوری میں 106 لوگوں کی موت

author img

By

Published : Jan 24, 2022, 7:42 AM IST

این جی او کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 19 جنوری تک دہلی میں سردی کی وجہ سے 106 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس میں شمالی دہلی میں 13 اور جنوب مغربی و وسطی دہلی میں نو افراد ہلاک ہوئے۔ مغربی دہلی اور نئی دہلی میں اس دوران سردی کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہوئی۔ Deaths in Delhi Due to Cold

جنوری میں 106 لوگوں کی موت
جنوری میں 106 لوگوں کی موت

قومی دارالحکومت دہلی میں سردی کا ستم جاری ہے۔ قہر ڈھانے والی اس سردی کی وجہ سے رواں ماہ کم از کم 106 لوگوں کی موت 106 People Died Due to Cold in Delhi in January ہوئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بے گھر افراد تھے۔ یہ دعویٰ غیر سرکاری تنظیم (این جی او) سینٹر فار ہولیسٹک ڈیولپمنٹ نے کیا ہے۔

غیر سرکاری تنظیم سینٹر فار ہولیسٹک ڈیولپمنٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک خط لکھ کر ان سے سردیوں کے موسم میں ایسے لوگوں کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی درخواست کی ہے۔

دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ (DUSIB) کے عہدیداروں نے اس بات سے انکار کیا کہ یہ اموات سردی کی وجہ سے ہوئی ہیں، تاہم دہلی پولیس کے حکام نے تسلیم کیا کہ سردیوں کے موسم میں صحت کے مسائل سے لڑنے والے بے گھر افراد کی اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

بورڈ کے ایک اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ’’سردی کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم بے گھر ہونے والے افراد کی اموات دیگر وجوہات جیسے حادثات، بیماریوں، شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی وجہ سے ہوتی ہیں، لیکن DUSIB کے پاس ایسا کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔

این جی او کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 19 جنوری تک دہلی میں سردی کی وجہ سے 106 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جس میں شمالی دہلی میں 13 اور جنوب مغربی و وسطی دہلی میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مغربی دہلی اور نئی دہلی میں اس دوران سردی کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔

این جی او کے سنیل کمار الیڈیا نے کہا کہ ’یہ لوگ بے گھر تھے، جو سڑک کے کنارے یا دکانوں کے باہر کھلے میں رات گزارتے تھے۔ رواں ماہ زیادہ تر اموات سردی کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔

۔
دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ (DUSIB) کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں 308 نائٹ شیلٹر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 8200 بے گھر افراد ان نائٹ شیلٹرز میں راتیں بسر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:دہلی میں ٹھنڈ میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں رواں برس جنوری میں سب سے طویل سردی کا موسم رہا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو ویکینڈ کرفیو کے دوران دو دن بارش کی وجہ سے موسم مزید سرد رہا اور فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے والوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.