ETV Bharat / state

Communal Clashes in Delhi: دہلی میں ہنومان جینتی پرشوبھا یاترا کے دوران دوفرقوں کے درمیان پتھراؤ

دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں آج شام دو فرقوں کے درمیان زبردست تنازع ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ آج ہنومان کے یوم پیدائش پر پورے ملک میں جگہ جگہ جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ دہلی کے جہانگیرپور میں جلوس کے دوران دو فرقوں کے بیچ زبردست پتھراؤ ہوا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ تنازع کیسے شروع ہوا۔ Clashes & Stone Pelting During Hanuman Jayanti Procession in Delhi

دہلی: ہنومان جینتی پرشوبھا یاترا کے دوران دوفرقوں کے درمیان پتھراؤ

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 8:41 PM IST

Updated : Apr 16, 2022, 9:36 PM IST

دہلی کے جہانگیر پوری میں دو فرقوں کے درمیان زبردست ہنگامہ ہوا۔ ہنومان جینتی کے موقع پر جلوس نکالتے ہوئے پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس اہلکاروں سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جہانگیرپوری سے بابو جگجیون رام اسپتال میں داخل کرایا گیا۔Stone Pelting Between Two Communities On Hanuman Jayanti

دہلی میں ہنومان جینتی پرشوبھا یاترا کے دوران دوفرقوں کے درمیان پتھراؤ

پتھراؤ کے ساتھ دو سے تین راؤنڈ گولیاں بھی چلائی گئیں۔ اس واقعے کے بعد سے پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ پولیس فورس موقع پر موجود تھی۔ حالات کو سنبھالنے کے لیے دیگر دستے بھیجے جا رہے ہیں، لیکن پھر بھی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لوگوں سے بات چیت کر کے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 16, 2022, 9:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.