جنوبی دہلی کے چھترپور علاقے میں حال ہی میں بنائے گئے سردار پٹیل کووڈ سینٹر اینڈ اسپتال میں سی آئی ایس ایف کی فائر سروس ونگ نے فائر سیفٹی میجرز کا آڈٹ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے تعمیر کیے گئے اس کووڈ سینٹر میں سیکیورٹی کے تمام قسم کے انتظامات کا بھی خیال رکھا گیا ہے اور ان حفاظتی انتظامات میں سے ایک فائر سیفٹی کا آڈٹ کرنے کے لئے سی آئی ایس ایف کے فائر سروس ونگ نے یہاں کا معائنہ کیا ہے۔
اس دوران سی آئی ایس ایف نے فائر سیفٹی کے تمام سیفٹی میجرز کی جانچ کی تاکہ کی تاکہ ہنگامی صورتحال کے موقع پر ان تمام حفاظتی انتظامات کے ذریعے ڈاکٹر اور مریض محفوظ رہ سکیں۔
واضح رہے کہ دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر چھترپور کے رادھا سوامی ستسنگ بیاس کمپلیکس میں کووڈ سینٹر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس سینٹر میں ایک وقت میں 10 ہزار کورونا سے متاثرہ افراد کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ یعنی اس سینٹر میں 10 ہزار بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔