ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں چوکی انچارج کی سرکاری پستول کے ساتھ ایک نوجوان کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں ایک نوجوان پستول (9 ایم ایم) کے ساتھ چوکی میں رعب دکھا رہا تھا۔ جب معاملے کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ یاقوت پور کا رہنے والا ناگیش کمار چوکی انچارج امیش کمار کا دوست ہے اور اس کا پولیس چوکی پر آنا جانا تھا۔
اس دوران ناگیش نے کمر میں سرکاری پستول رکھ کر رعب ظاہر کرنا شروع کر دیا اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ معاملے کی تحقیقات کے بعد چوکی انچارج کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے اور ناگیش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجوری میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو فوجی اہلکار ہلاک
پوچھ گچھ میں چوکی انچارج نے بتایا کہ اسے باتھ روم جانا تھا۔ تھانہ کی پی سی آر گشت پر تھی۔ اسی درمیان ان کا دوست ناگییش چوکی پر آ گیا۔ انہوں نے اپنی پستول کچھ دیر کے لیے ناگییش کو دے دی تھی۔ اسی دوران ناگیش نے ویڈیو بنا لی۔